ترکی کے 8 باغی فوجی ہیلی کاپٹر میں یونان فرار،سیاسی پناہ کی درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے باغی فوجی ایک ہیلی کاپٹر اڑا کر غیر قانونی طور پر یونان لے گئے ہیں اور وہ ایک ہوائی اڈے پراُتر گیا ہے۔ اس میں آٹھ افراد سوار ہیں اور انھوں نے یونان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔

یونانی پولیس کے مطابق ترک فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ملک کے شمال میں واقع شہر الیگزینڈر پولس کے ہوائی اڈے پر حکام کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے کے اشارے دیے گئے تھے۔

ای آر ٹی ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سات فوجی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت برپا کرنے والے فوجی گروہ میں شامل ہیں۔وہ ترک فوج اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ہیلی کاپٹر میں بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں