.

ترکی : انقلاب کی کوشش سے تعلق میں 6 ہزار افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں " این ٹی وی" چینل نے اتوار کے روز ملک کے وزیر انصاف بکیر بوزداج کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلاب کی ناکام کوشش سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اب تک 6000 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔ چینل کے مطابق بوزداج کا کہنا ہے کہ "اس سلسلے میں عدالتی کارروائی جاری رہے گی"۔

ترکی کی ایک بڑے زمہ دار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں دوبارہ سے کنٹرول سنبھال لیا ہے اگرچہ انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے چند گروپ ابھی تک استنبول میں ثابت قدم ہیں تاہم وہ خطرہ نہیں رہے۔

ذمہ دار نے مزید بتایا کہ بعض اہم فوجی اہل کاروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا تاہم غالب گمان ہے کہ ان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔