استنبول پر پرواز کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرائیں: ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزیر اعظم کے دفتری ذرائع نے بتایا ہے کہ رجب طیب ایردوآن نے فضائیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ انقرہ اور استنبول کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرائیں۔ انہوں نے استنبول سے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کو استنبول پر پرواز کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹروں کو فوری طور پر مار گرانے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام جمعہ کے روز ملک میں ناکام فوجی انقلاب کے بعد باغیوں کے ہیلی کاپٹروں، لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں پر قبضے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں