نیس دہشت گردی کی ہولناک مناظر کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں گذشتہ ہفتے ایک جنونی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے قومی دن کی تقریب میں شریک نہتے شہریوں کو ٹرک تلے روندے جانے کے المناک واقعے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہےجس میں شہریوں کی چیخ پکار سنائی دینے کے ساتھ ساتھ کشت وخون بھی دکھائی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ نیس شہر میں تیونسی نژاد محمد لحویج بو ھلال نامی ایک جنوبی شخص نے سڑک پرمنعقدہ ایک تقریب پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 84 افراد جاں بحق اور دو سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیس دہشت گردی کے واقعے کی ایک مختصر فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ٹرک تلے روندے جانے کے واقعے کے دوران شہریوں کی آہ وفغاں سنی جاسکتی ہے۔

فرانس کے ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ پولیس نے اتوار کو ایک مرد اور ایک خاتون کو نیس حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کے روز پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے اصل مجرم 31 سالہ محمد لحویج بو ھلال کو پولیس نے موقع پر گولیاں مارتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ بوھلال نامی دہشت گرد نے ساحلی شہر برومناڈ ڈیزنگلے میں قومی دن کی اتش بازی کے بعد منعقدہ تقریب میں دو کلومیٹر تک شہریوں کو روند ڈالا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں