کویت میں تعینات ترک ملٹری اتاشی سعودی عرب میں گرفتار

گرفتاری ترک حکومت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی: ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو جرمنی روانگی سے قبل دمام کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

’’العربیہ‘‘ کے ذریعے کے مطابق ترک ملٹری اتاشی ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوتے ہوئے جرمنی کے ڈیسلڈروف شہر میں جانے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک ملٹری اتاشی کو ترک حکومت کی درخراست پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر کویت کے اخبار ’الرائی العام‘نے بتایا ہے کہ ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہے۔ ممکنہ طور پر کویت میں ترک ملٹری اتاشی کی گرفتاری حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں تعاون کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں