دہشت گردی کے خلاف فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں: خادم حرمین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز فرانس کے صدر فرنسوا اولاند سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ سعودی فرماں روا نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے واقعے میں جانی نقصان پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے اس جرم کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب فرانس اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی فرماں روا نے دہشت گردی کی آفت کا سامنا کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنے کی اہمیت کو باور کرایا۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر اولاند نے نیک جذبات کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ اولاند نے باور کرایا کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی میں مملکت کی کوششوں اور اس شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو سراہتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں