دبئی کے علاقے مارینا میں واقع کثیرمنزلہ ٹاور میں آتش زدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کے علاقے مارینا میں واقع ایک کثیر منزلہ رہائشی ٹاور سلفا میں بدھ کی دوپہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔فوری طور پر واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دبئی میڈیا دفتر کے مطابق آگ بجھانے والےعملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔اس ٹاور میں آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مکینوں کو نزدیک واقع ایک ہوٹل ویسٹن نے اپنے ہاں اقامت کی پیش کش کی ہے۔

ٹاور کے بعض مکینوں نے العربیہ کو بتایا ہے کہ عمارت کم وبیش خالی تھی کیونکہ بہت سے مکین یا چھٹیوں پر تھے یا پھر وہ کام پر گئے ہوئے تھے۔اس ٹاور میں زیادہ تر غیرملکی تارکین وطن مقیم ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دبئی میں کسی کثیر منزلہ عمارت میں اس طرح آگ لگنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔قبل ازیں فروری 2015ء میں مارینا کے علاقے ہی میں سلفا ٹاور کے نزدیک واقع ٹارچ ٹاور کی کئی منزلوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں مکین بے گھر ہوگئے تھے۔

دبئی میں ایک اور کثیر منزلہ عمارت تمویل ٹاور کے باہر 2012ء میں آگ لگ گئی تھی۔تاہم آتش زدگی کے ان واقعات میں کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا تھا۔دبئی کے حکام نے طویل قامت رہائشی عمارتوں میں آتش زدگی کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں