مصری حکام نے بحراحمر میں ڈوبتے امریکیوں کو بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے نیول حکام نے الغردقہ شہر میں بحر احمر میں امریکی اور مصری سیاحوں کی ایک کشتی کو ڈوبنے کے بعد اس میں سوار امریکیوں اور مقامی سیاحوں کو بچا لیا۔

مصری فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد سمیر نے بتایا کہ بحر احمر کے کنارے حفاظت پر مامور فوجیوں نے سمندر میں ڈوبنے والی ایک چھوٹی کشتی پر سوار دو امریکیوں اور تین مقامی باشندوں کو بچا لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی پر عملے کے چار افراد بھی سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ بحر احمر کے کنارے سیکیورٹی حکام کو ایک ڈوبتی کشتی کی طرف سے مدد کی فراہمی کا اشارہ ملا، جس کے بعد حکام فوری حرکت میں آ گئے تھے۔ ایک مقامی سیاح ’’تریٰ فارس‘‘ نے بتایا کہ کشتی الغردقہ شہر کے فنار ام الجامعہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس پر انہوں نے مصر کے نیول حکام سے مدد چاہی۔ اس پر مصری کمانڈوز فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار سیاحوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کو فوری طبی امداد بھی مہیا کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں