.

استنبول اسٹاک ایکسچینج کا خسارہ 78 ارب تُرک لیرہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں "استنبول اسٹاک ایکسچینج" کی جانب سے بتایا گیا ہے فوجی انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد گزرے ایک ہفتے میں ایکسچینج کا خسارہ 78 ارب ترک لیرہ سے تجاوز کر گیا۔

اسی حوالے سے ترکی کے اخبار "گونیش" نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ خسارہ مالیاتی منڈیوں کی 20 بڑی کمپنیوں کو اٹھانا پڑا جن کے خسارے کا حجم 49.9 ارب ترک لیرہ تک پہنچ گیا۔

اخبار نے واضح کیا ہے کہ ترکی کا (بینک) "AK Bank" جس کے حصص کی مارکیٹ ویلیو 18 جولائی کو ایکسچینج بند ہونے پر تقریبا 35.68 ارب تُرک لیرہ تھی ، 22 جولائی تک کم ہو کر تقریبا 29.69 ارب تُرک لیرہ رہ گئی۔ اس کا مطلب ہوا کہ بینک کے حصص کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں 5.76 ارب تُرک لیرہ کی کمی واقع ہوئی۔