.

جاپان: چاقو حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک، 25 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص نے معذور افراد کی نگہداشت کے وارڈ میں چاقو کے وار کرکے کم از کم 19 افراد کو قتل اور جبکہ 25 افراد کو زخمی کردیا ہے، جن میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپانی پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور وہ معذور افراد کے سینٹر میں کام کرتا تھا تاہم کچھ روز قبل اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور معذور افراد کے سینٹر پر حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں حملہ آور نے گرفتاری دے دی ہے۔ واقعے کے وقت وہاں عملے کے آٹھ ارکان موجود تھے جبکہ اس ادارے میں 149 افراد رہائش پذیر ہیں۔