سعودی اتحاد کی حوثی ٹھکانوں پر گولا باری، متعدد ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب واقع حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولا باری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کئی حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز کی جانے والی یہ گولا باری سعودی فوجیوں پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔ پیر کے روز یمن سے سعودی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں پانچ سرحدی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح سعودی سرحدی محافظوں نے سرحد پار مسلح گروپوں کی جانب سے سرحد کراس کرنے کی کوشش کو نوٹ کیا جس کے بعد آٹھ گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات کو دو مہینوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس دوران بہت کم مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ 10 اپریل کو شروع ہونے والے امن معاہدے کے نتیجے میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات کم ہوئی ہیں مگر چھوٹی سطح پر جھڑپیں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں