.

برلن: یونیورسٹی کے کلینک پر فائرنگ ،ڈاکٹر زخمی ،حملہ آور کی خودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے جنوب مغربی علاقے اسٹیجلٹز میں ایک مسلح شخص نے ایک یونیورسٹی کے کیلنک پر فائرنگ کردی ہے اور پھر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ہے۔

جرمن پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گرینچ معیاری وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق منگل کے روز گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ہے۔پولیس نے فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

جرمن اخبار بلڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ مسلح شخص نے پہلے ایک ڈاکٹر پر فائرنگ کی تھی اور پھر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔جرمنی میں گذشتہ اس ہفتے کے دوران اس نوعیت کا تشدد کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔