اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے: یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین نے منگل کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اپنی تمام تر سرگرمیوں کو روک دے اور مشرق وسطی کے لیے چار فریقی کمیٹی کی اپیل کا جواب دے جس میں تل ابیب حکومت کو آبادکاری کی پالیسی ترک کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ بات یورپی یونین میں سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کی اعلی نمائندہ فیڈریکا موگرینی کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔ یہ بیان اسرائیلی کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی اراضی پر مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی بستی گیلو کے اندر 770 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ وضع کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں