.

بھارت کی جیلوں میں کوئی سعودی موجود نہیں: سعودی سفارت خانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ایک جیل میں پیش آںے والے پرتشدد واقعات میں سعودی شہریوں کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سفارت خانے نے باور کرایا کہ بھارتی جیلوں میں کوئی سعودی شہری موجود نہیں۔

سفارت خانے نے ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "بعض بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ بات رپورٹ کی ہے کہ ہفتے کے روز ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سجیوا سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں مارے جانے والوں میں سعودی عرب کے دو شہری بھی شامل ہیں۔ لہذا (سعودی) سفارت خانہ یہ واضح کرتا ہے کہ متعلقہ بھارتی حکام سے استفسار کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ الحمد للہ بھاریتی جیلوں میں کوئی سعودی شہری موجود نہیں ہے"۔