لیبیا: کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے شہر بن غازی میں کل منگل کی شام بارود سے بھری کار کے ذریعے کیے گئے بم دھماکے نتیجے میں کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان اور بن غازی کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری کار کے ذریعے کیے گئے حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ بن غازی کی القوارشہ کالونی میں کیا گیا۔ یہ علاقہ حکومت نواز فوج اور انتہا پسندوں کے درمیان کئی ماہ سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں