الجزائر کا فنی خرابی کا شکار مسافر طیارہ بہ حفاظت اتار لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا ایک مسافر طیارہ فنی خرابی کے بعد محفوظ طور پر واپس دارالحکومت الجزائر کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔

یہ طیارہ الجزائری دارالحکومت سے فرانس کے شہر مارسیلی کے لیے روانہ ہوا تھا اور اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد اس طیارے میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔پھر یہ راڈار سے غائب ہوگیا تھا۔اس کے تیس منٹ کے بعد ہوابازوں نے اس کو بہ حفاظت واپس اتار لیا ہے اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

ائیر الجزائر کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے مسافروں کو اب ایک اور طیارے کے ذریعے مارسیلی روانہ کیا جارہا ہے۔کمپنی نے فوری طور پر طیارے کی فنی خرابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

قبل ازیں پروازوں کا سراغ لگانے والے ایک اور نیٹ ورک نے ٹویٹر پر پرواز اے ایچ 1020 کی ایک تصویر جاری کی تھی۔اس میں اس پرواز کو واپس الجزائر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں