بھارتی مسافر اماراتی طیارے کی آگ سے بچ کر بنا 10 لاکھ ڈالر کا مالک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چند روز قبل آتش زدگی کے حادثے کا شکار ہونے والے اماراتی طیارے کے ایک بھارتی مسافر نے 6 روز بعد دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق کارڈ نمبر 0845 کے حامل دبئی میں مقیم بھارتی شہری محمد بشير عبد القادر نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہال A میں ہونے والے ملینیئم ملیئنر کے لکی ڈرا میں مبلغ دس لاکھ ڈالر جیت لیے۔

محمد بشیر عبدالقادر دبئی میں گاڑیوں کے ایک ڈیلر گروپ میں فلیٹ ایڈمنسٹریٹر کی ملازمت کرتے ہیں۔ ان کی عادت ہے کہ وہ بھارت سفر کرتے ہوئے عموماً ریفل ٹکٹ ضرور خریدتے ہیں۔ واضح رہے کہ لکی ڈرا جیتنے والے محمد بشیر تین اگست کو دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوری بعد حادثے کا شکار ہونے والی امارات ایئرویز کی پروازEK521 میں بھی سوار تھے۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ "وہ اس رقم سے یقینا بھارتی ریاست کیرالا کے بچوں کی مدد کریں گے جن کو مالی اور طبی سپورٹ کی شدید ضرورت ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں