مصری فوج کے ساتھ جھڑپ میں 8 عسکریت پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرسے العربیہ کی نامہ گار نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی علاقے الشیخ زوید میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں شدت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے کم سے کم 8 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ کی نامہ نگارنے عسکری ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بدھ کو سیکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء کے شمالی علاقے الشیخ زوید کے جنوبی علاقے میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جنگجوؤں کی طرف سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس میں فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انصار بیت المقدس کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تین مقامات ابو رفاعی، ابو طویلہ اور التومہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر شدت پسندوں نے جوابی حملے کی بھی کوشش کی مگر فوج کی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے شہریوں کے گھروں پر قبضہ جما رکھا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کی اطلاع ملتے ہی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ کارروائی کے دوران متعدد عسکریت پسند فرار بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ابو طویلہ کمین گاہ کے قریب ایک خاتون اور ایک مقامی شہری کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں