سوئٹزرلینڈ : ٹرین میں آتش گیر مادے اور چاقو سے حملہ ،6 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوئٹزرلینڈ کے دوردراز مشرقی علاقے میں چاقو اور آتش گیر مادے سے مسلح ایک شخص نے ایک ٹرین میں سوار مسافروں پر حملہ کردیا ہے جس سے چھے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے مشرقی علاقے سینٹ گیلن کی پولیس نے ایک بیان میں ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ستائیس سالہ شخص نے ٹرین میں آتش گیر سیال مواد پھینکا ہے جس نے آگ پکڑ لی اور اس سے بعض افراد جھلس گئے ہیں۔اس حملہ آور نے بعض افراد پر چاقو سے بھی وار کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے میں حملہ آور بھی زخمی ہوگیا ہے اور اس کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہردو بج کر بیس منٹ (گرینچ معیاری وقت 1220 جی ایم ٹی) پر پیش آیا تھا اور ٹرین سینٹ گیلن کے علاقے میں بش اور سینوالڈ کے درمیان سفر کررہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں