شکست خوردہ مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مصافحہ سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حال ہی میں برازیل کے شہر ریو دی جونیرو میں جاری عالمی اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مصری جوڈو چیمپیئن اسلام الشھابی کا مقابلہ اسرائیلی جوڈو کھلاڑی اور ساسون کے ساتھ ہوا جس میں مصری کھلاڑی کو اسرائیلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے مقابلے میں مصری کھلاڑی 000.100 نتائج کے ساتھ 32 ویں راؤنڈ میں 100 کلو گرام سے زاید وزن کے ساتھ رخصت ہونا پڑا۔ مقابلے کے اختتام پر اسرائیلی کھلاڑی نے مصری اسلام الشھابی سے مصافحہ کی کوشش کی مگر اس نے صہیونی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

مصری وزیر برائے کھیل وامور نوجوانان خالد عبدالعزیز نے اسلام شہابی کے طرز عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کھیلوں اور سفارتی روایات کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اولمپک کے پرچم تلے کسی بھی ملک سے مقابلے کو قبول کیا ہے تو ہمیں اس کے نتائج کو بھی قبول کرنا ہوگا۔ مقابلے سے واک آؤٹ کرنا مناسب نہیں ورنہ ہم پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں