سعودی فورسز نے حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،متعدد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کی جانب سے سرحدی ضلع نجران میں حوثی شیعہ باغیوں کی دراندازی کی کوشش بنا دی ہے اور دسیوں حوثیوں اور معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی فورسز نے سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔درایں اثناء یمنی علاقے سے فائر کیے گئے دو گولے جازان میں واقع سرحدی صوبے صامطة میں گرے ہیں جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں چار یمنی اور ایک مصری ہے اور گولے ان کے مکان پر گرے تھے۔واضح رہے کہ ماضی بھی یمنی علاقے سے متعدد مرتبہ صامطة میں گولہ باری کی جاچکی ہے۔

سعودی فوج نے جمعے کے روز جازان کی سرحد کے نزدیک واقع ایک یمنی گاؤں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی تھی جبکہ اپاچی ہیلی کاپٹر بھی جازان کے سرحدی علاقے میں پروازیں کرتے رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں