یمن آپریشن میں شریک فوجیوں کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ

شاہ سلمان نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز غیرملکی نجی دورے کے اختتام کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک نئے فرمان میں یمن کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ اور ’’بحالی امید‘‘ آپریشن میں حصہ لینے والے محکمہ دفاع، دفاع اور نیشنل سیکیورٹی کے ان تمام اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے، جو ملک و ملت کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

قبل ازیں شاہ سلمان اپنے غیرملکی نجی دورے کے اختتام کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے تھے۔ شاہ سلمان مراکش کے شہر طنجہ میں چھٹیاں گذارنے گئے تھے، جہاں سے وہ گذشتہ روز واپس جدہ پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں