سعودی عرب ،امریکا اجلاس : داعش سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کے روز امریکی صدر براک اوباما کے ایلچی برائے داعش مخالف مہم برٹ میکفورڈ نے جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اجلاس میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی جنگی مہم میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری پر خاص طور پر بات چیت کی گئی ہے۔

سعودی عرب امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ہے اور اس کے لڑاکا طیارے بھی شام میں داعش کے خلاف فضائی مہم میں شریک ہیں۔اس فضائی مہم کے نتیجے میں داعش کو شام میں اپنے مضبوط ٹھکانوں اور زیر قبضہ علاقوں سے پسپا ہونا پڑا ہے اور اس وقت اس سخت گیر گروپ کے شام میں پاؤں اکھڑ چکے ہیں جبکہ عراق میں بھی اس کو پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں