.

حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں سات افراد شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملے کے نتیجے میں سعودی عرب کے نجران شہر میں کم سے کم چار اور تین غیرملکی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے یمن سے سعودی عرب کے اندر راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں چار مقامی اور تین غیر ملکی شہری شہید ہوگئے۔ گولہ باری سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن سے متصل سعودی شہر نجران پہلی بار حوثیوں کی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا بلکہ گذشتہ کچھ عرصے سے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملوں میں درجنوں سعودی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں سرحدی دراندازی کی بھی کوششیں کی جاتی ہیں مگر سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز یمنی باغیوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیتے ہیں۔