.

قطری طیارے کی پرندے سے ٹکرانے کے بعد استنبول میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کے ایک مسافر طیارے نے ترکی کے سب سے بڑی شہر استنبول کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

قطر ائیر ویز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ مسافر پرواز کیو آر 240 استنبول سے دوحہ آرہی تھی۔اس کو ایک پرندے سے ٹکرانے کے بعد اتاترک کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر واپس اتارنا پڑا ہے۔

قطری کمپنی نے مزید کہا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 298 مسافر اور عملہ کے چودہ ارکان بہ حفاظت اتر گئے ہیں اور انھیں اب ایک اور طیارے پر سوار کیا جائے گا۔

قبل ازیں ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے بتایا تھا کہ قطر ائیرویز کے اس مسافر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور اس کی ایک موٹر ناکارہ ہوگئی تھی۔اس کے بعد اس طیارے کو واپس اتاترک ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔