.

ترکی : 24 گھنٹوں کے اندر 3 حملے ، شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں مقامی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں ایک فوجی قافلے کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 4 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر یہ ترکی میں ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔

ادھر جمعرات کے ہی روز ترکی کے مشرقی شہر الازیع میں ایک کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے۔ ملک کے مشرق میں واقع اس غیر کُرد اکثریتی صوبے میں پولیس مرکز کو نشانہ بنانے والی کارروائی کو کرد باغیوں کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔ ٹی وی چینلوں کے مطابق حملے میں چار منزلوں پر مشتمل عمارت کو بھاری نقصان پہنچا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ترکی کے مشرقی شہر وان میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 73 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ مقامی ذمہ دار کے مطابق یہ کارروائی کردستان لیبر پارٹی کی جانب سے کی گئی۔

حملے میں شہر کے بیچ واقع پولیس مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد عام شہری ہیں جب کہ زخمیوں میں دو پولیس اہل کار شامل ہیں۔