سفارتی کشیدگی : ترکی نے آسٹریا سے سفیر واپس بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوغلو نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سفیر کو مشاورت کے لیے انقرہ واپس طلب کیا گیا ہے۔

ترکی اور آسٹریا کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی وجہ آسٹریا کے بعض عہدے داروں کے ترک قیادت کے خلاف تند وتیز بیانات ہیں۔

آسٹریا کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اگلے روز کہا تھا کہ ترکی آمریت کی جانب گامزن ہے جبکہ بعض دوسرے لیڈروں نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ترکی نے اس کے ردعمل میں آسٹریا کو ''ریڈیکل نسل پرستی کا دارالحکومت'' قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں