سارکوزی کا دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے سابق صدر نیکولا سار کوزی نے سنہ 2017ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ قسمت آزمائی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سنہ 2012ء میں موجودہ صدر فرانسو اولاند کے ہاتھوں شکست کھانے والے نیکولا سارکوزی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ وہ سنہ 2017ء میں فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

سارکوزی نے ٹوئٹرپر اپنی نئی کتاب "سب کچھ فرانس کے لیے ہے" کے چند اقتباسات بھی پیش کیے ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ فرانس حق رکھتا ہے کہ ہر چیز اس کے لیے وقف کردی جائے۔

خیال رہے کہ سارکوزی سنہ 2012ء میں سوشلسٹ حریف فرانسو اولاند سے صدارتی انتخابات میں شکست کھا گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا آج پہلی بار اعلان کیا ہے۔

آئندہ سال 20 اور 27 نومبر کے درمیان منعقد ہونے والے صدارتی الیکشن میں سابق وزراء اعظم، بورڈو شہر کے میئر سمیت 12 شخصیات حصہ لینے کی تیاری کررہی ہیں۔ اکسٹھ سالہ سارکوزی کی اہلیہ کارلا برونی ایک فیشن ماڈل ہیں۔ مدت صدارت کےدوران ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ وہی ان کی اکلوتی اولاد ہے۔ شکست کھانے کے بعد سارکوزی نے سیاست سے علاحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں