سعودی بمباری میں یمنی باغیوں کا میزائل لانچنگ اڈہ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے قریب ایک کارروائی کے دوران یمنی باغیوں کے زیراستعمال میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کردیا ہے۔

جازان سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ سعودی فورسز نے توپخانے کی مدد سے نجران کے سرحدی علاقے کے قریب قائم یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں الحثیرہ، الموسم اور الطوال کے مقامات پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

عسیر کے علاقے الربوعہ، سرحدی گذرگاہ علب اور اس کے مضافات میں پچھلے چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں۔ ان علاقوں میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے ظہران میں جنگی طیاروں کو محو پرواز دیکھا گیا ہے۔ جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے اندر صعدہ، نھم اور ارحب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں