شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترکی سے راکٹوں کی بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوج کے توپخانے نے منگل کو علی الصباح شام میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر شدید گولا باری کی۔ یہ کارروائی شام سے ترکی کے علاقے میں داغے جانے والے ھاون راکٹوں کا ردعمل بتائی جاتی ہے۔

سی این این کے ترک ایڈیشن کے مطابق شامی علاقے سے انتہا پسندوں کی جانب سے داغا جانے والے ھاون راکٹ شامی سرحد پر واقع ترکی کے جنوبی مشرقی شہر کرکمیش پر گرا۔ یہ علاقہ شام کے شہر جرابلس کے سامنے واقع ہے جو شدت پسندوں گروپوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

چینل کے مطابق گرینچ کے معیاری وقت 03:30 بجے جرابلس کے علاقے میں متمرکز انتہا پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر ترکی سے 60 راکٹ گرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں