.

جنوب مشرقی ترکی میں پولیس چیک پوائنٹ پر دھماکا 9 ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق جنوب مشرقی ترکی کے قصبے سیزر میں واقع ایک پولیس چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ٹی وی 'این ٹی وی' نے جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے ہیں۔

سیزر ترکی کے سرناک صوبے میں واقع ہے جو کہ عراق اور شام کی سرحدوں کے ساتھ اور اس میں شہر میں کرد آبادی کی اکثریت ہے۔