.

زمبابوے کے صدر کا اولمپک دستے کی گرفتاری کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اولمپک کھیل 21 اگست کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔

مقامی اخبارات کے مطابق موگابے نے ملک کے وزیر داخلہ اوگسٹن شیشوری سے مطالبہ کیا کہ وہ زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے31 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔ صدر موگابے کا یہ فیصلہ ریوڈی جنیرو میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی تمغہ حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

زمبابوے کے میڈیا کے مطابق موگابے کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا دستہ "قید" کا مستحق ہے۔