.

یمنی شہر تعز میں لڑائی، 16 باغی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تعز کے محاذ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں حوثی ملیشیا اور علی عبداللہ صالح کے وفادار کم سے کم 16 جنگجو ہلاک وزخمی ہوئے۔

ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ عوامی مزاحمت کار اور یمن کی سرکاری فوج التبہ السوداء اور الخلوہ کی سمت پیش قدمی کر رہے ہیں جبکہ حوثی اور علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں پر مشتمل ملیشیا نے بھی تعز میں چھینے گئے علاقے واپس لینے کے لئے تازہ دم جنگجوؤں کی نئی کمک تعز بھیجی ہے۔