حوثی باغیوں کا مفتی کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ایران نواز حوثی گروپ کے مفتی عبدالرحمان شمس الدین کو شمالی یمن کے صعدہ اور عمران شہروں کے درمیان ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی میں مفتی شمس الدین کے متعدد دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

’العربیہ‘ نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثیوں کے مفتی کو ایک گاڑی پر سفر کے دوران نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

ادھر یمن کے ایک دوسرے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تعز کے مختلف محاذوں پر لڑائی کے نتیجے میں 16 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق تعز میں حکومتی فورسز نے الربیعی، التبہ السودا اور الخلوۃ کے مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں جب کہ دوسری طرح حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے چھینے گئے علاقے دوبارہ واپس لینے کے لیے مزید کمک بھجوا دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں