.

شہزادہ محمد اتوار کو روسی صدر پوتین سے چین میں ملاقات کریں گے

دونوں رہنما شام کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی حکومت (کریملن) کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار 4 ستمبر کو روسی صدر ولادی میر پوتین سے چین میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما شام کی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں پر انھوں نے بیجنگ میں چینی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔