سعودی عرب میں عید الاضحی 12 ستمبر بروز پیر ہو گی

یکم ذی الحج بروز ہفتہ، 11 ستمبر کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی عدالتی کونسل کے اعلان کے مطابق کل بروز ہفتہ یکم ذی الحج ہے۔ گیارہ سمتبر بروز حج کا رکن اعظم عرفات ادا کیا جائے گا جبکہ بارہ ستمبر بروز سوموار عید الاضحی کا پہلا دن ہو گا۔

اس امر کا اعلان گزشتہ روز ریاض کے مرکزی دفتر میں ہونے والے عدالتی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس ذی الجح 1437ھ کا چاند دیکھنے کے لئے منعقد کیا گیا۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے۔

معاملہ پاکستان میں عید کا ہو اور چاند پر کوئی جھگڑا نہ ہو، اس کا امکان کم ہوتا ہے۔ عیدالفطر پر مفتی پوپلزئی کا معاملہ حل ہوا تو اب مفتی منیب نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ ڈالا ہے جس پر ڈی جی موسمیات نے چاند نظر آنے یا نہ آنے کے امکان پر پیش گوئی سے معذرت کر لی، تاہم یہ بتا دیا کہ چاند نکلنے کی آئندہ 100 سال تک کی پیش گوئی کے کیلنڈرز موجود ہیں اور ویب سائٹ پر کچھ تفصیلات بھی ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے خط پرتبصرے سے بھی انکار کر دیا، جب خط ملنے کا پوچھا گیا تو بولے، وزارت مذہبی امور سے رابطہ کرلیں، وہاں موجود ہے ۔

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد کراچی میں چاند40 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں چاند 42 منٹ تک دیکھا جا سکے گا،چاند نظرآنے کا زوایہ 8 ڈگری سے زیادہ ہو گا، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم ابر آلود اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں