السیسی کا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے نئی دہلی کے دورے میں اس بات کا عزم کیا ہے کہ مصر اور بھارت شدت پسندی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعاون کو مزید بہتر بنائیں گے۔

السیسی نے مزید کہا کہ " ایسے عوامل میں اضافہ ہوا ہے جن کے سبب ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہو گئے ، ہمیں درپیش چیلنجوں کا حجم بڑھ گیا ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی سے لے کر ماحولیات کی تبدیلی اور آنے والی نسلوں کے لیے قابل دوام توانائی کی فراہمی تک"۔

ادھر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے شدت پسندی ، تشدد اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کے انسداد کے لیے دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان بحری جہاز رانی کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں