ایام حج میں فون کالز کی تعداد 66 ملین سے متجاوز

تقریباً چار ہزار ٹیرا بائیٹ حجم کے میسج کیے جاتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایام حج یعنی یکم ذی الحج سے 15 ذی الحج تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سے متعلق فون کالز کی تعداد 66 ملین سے تجاوز کر جاتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس 1436ھ کے حج کے دوران مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ میں پندرہ دنوں میں 66 ملین 6 لاکھ فون کالیں کی گئی تھیں۔

جدید ٹیکنیکل بیانات سے واضح ہوتاہے کہ پچھلے سال حج کے پندرہ دنوں میں مسیجنگ کی شکل میں 4 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا منتقل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں