سعودی عرب دنیا کا تیسرا محفوظ ترین ملک: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مملکت سعودی عرب کو دنیا کا تیسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ وہ قطر، مالٹا، بارباڈوس اور گرینیڈا کے ساتھ دنیا کے 5 محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام Institute for Environment and Human Security کے مطالعے میں امریکا کا 116 واں نمبر ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Take Part کے مطابق بہت سے ایسے ممالک ہیں جو قدرتی آفات سے دوچار ہوتے ہیں اور اس وجہ سے معیار زندگی کے لحاظ سے وہ کم محفوظ ہوتے ہیں۔

ان ممالک میں بہت سے امور سامنے آتے ہیں مثلا آتش زدگی، سونامی اور زلزلے وغیرہ۔ ویب سائٹ کے مطابق محققین نے دنیا کے 171 ریاستوں میں مذکورہ آفات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ مطالعہ جاری کیا ہے۔

منصوبے کے ڈائریکٹر پیٹر میوک کا کہنا ہے کہ مطالعے میں ماحول اور قدرتی اور انسانی زاویوں سے متعلق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان میں انفرا اسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور کسی خاص آفت کا سامنا کرنے کی صورت میں تیزی کے ساتھ امداد کی تقسیم کی قدرت شامل ہیں۔

مطالعے کے نتائج کے مطابق رہنے کے لحاظ سے دنیا کے 5 خطرناک ترین ممالک وانواتو، ٹونگا، فلپائن، گوئٹے مالا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں