شام کے حوالے سے روس کے ساتھ خطرناک اختلافات ہیں:اوباما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت شام میں لڑائی کی کارروائیاں روکنے کے لیے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کا راستہ ہوگی۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان خطرناک اختلافات کے باعث مذاکرات دشوار ہیں۔

چین کے شہر ہینگ زو میں جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اوباما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا طویل عرصے سے اس بات کا خواہش مند ہے کہ شام میں تشدد میں کمی لانے اور انسانی امداد کو بہتر بنانے کے لیے کوئی طریقہ نکالا جائے تاہم اگر روس کی آمادگی نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں منتقلی مشکل ہو جائے گی۔

امریکی صدر نے باور کرایا کہ "شام میں تام قوتوں کو زمینی طور پر جمع کرنا تو مشکل ہے تاہم روس کے ساتھ بات چیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے-۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے حوالے سے امریکا روس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم ابھی بعض معاملات کے حل کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں