کابل: وزارت دفاع کے قریب دوہرا خودکش حملہ، 24 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 91 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب پیش آنے والا یہ واقعہ دو پیدل خودکش حملہ آوروں کی جانب سے دفاتر سے چھٹی کے اوقات میں خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں پیش آیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں ضلعی پولیس سربراہ اور دیگر پانچ پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق پہلے بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک خودکش بمبار نے دوسرا بم دھماکا کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مارے جانے والوں میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پہلے حملے میں وزارت دفاع کو جبکہ دوسرے حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں