یمنی باغیوں کے راکٹ حملے میں سعودی خاتون شہید، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرحد سےمتصل سعودی عرب کے علاقے الطوال میں سرحد پار سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں ایک خاتون شہید جب کہ ایک بچہ اور نوجوان زخمی ہوگئے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق یمن میں مبینہ طور پر باغیوں کی طرف سے پھینکا گیا ایک راکٹ سعودی عرب کے سرحدی علاقے الطوال میں ایک مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ راکٹ حملے میں ایک بچہ اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوئے ہیں۔

راکٹ حملے کے بعد سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کے سرحدی علاقوں البداح اور شفر عبس پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں یمنی باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

سعودی فورسز نے اتحادی طیاروی بمباری کے ذریعے معاونت کےدوران سرحد پار سے یمنی باغیوں کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں