یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 9 القاعدہ جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے شہر مآرب میں وادی شرق کے مقام پر بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ذریعے کیے گئے ایک حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے کم سے کم 9 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق اتوار کو امریکا کے مبینہ ڈرون طیارے کے ذریعے وادی الشرق میں القاعدہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم نو جنگجو ہلاک ہوگئے۔

مآرب سے قبائلی ذرائع نے بھی ڈرون طیارے کے ذریعے دو الگ الگ مقامات پر میزائل حملوں کی اطلاع دی گئی ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں