روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے صدر ولادی میر پوتن کی سرکاری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تاہم حادثے کے وقت صدر پوتن اس میں موجود نہیں تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز دارالحکومت ماسکو کی شاہراہ Khtuzovsky پر اس وقت پیش آیا جب صدر کی مرسیڈیز کار سامنے سے آنے والی ’بی ایم ڈبلیو‘کار سے ٹکرا گئی۔ کلوز سرکٹ کیمرے میں حادثے کے مناظر محفوظ ہوگئے تھے جس کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق صدر پوتن کے ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا ڈرائیور صدر پوتن کا پسندیدہ ڈرائیور تھا جو سرکاری شعبے میں 40 سال سے کام کررہا تھا۔ حادثے کے وقت اس کے سوا گاڑی میں اور کوئی نہیں تھا۔ امدادی کارکنوں اور رضاکاروں نے اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں