شام میں "سیف زون" کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے صدارتی ترجمان نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رجب طیب ایردوآن نے جی-20 گروپ کی قیادت کے ساتھ شام کے شمال میں ایک سیف زون کے قیام پر بات چیت کی ہے۔ تاہم اس تجویز کو رکن ممالک کی قیادت اور نمائندوں کی جانب سے قبول یا مسترد نہیں کیا گیا۔ انقرہ کے نزدیک اس امر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہ ترکی کی تجویز پر عمل درامد کے لیے واضح بین الاقوامی ارادہ موجود نہیں ہے۔

ادھر ایک ترک ذمہ دار کے بیان کے مطابق شام میں ترکی کی جانب سے جاری آپریشن فرات کی ڈھال کو روس کی سپورٹ حاصل ہے.. روسی صدر ولادیمر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات میں باور کرایا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کو داعش سے پاک کرنے کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے روس کو ان پر کوئی اعتراض نہیں۔

کرد پیپلز پروٹیکشن کے عسکری یونٹوں کے تحفظ کے حوالے سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان اعلانیہ اختلاف کے باوجود شام کے شمال میں فرات کی ڈھال کے نام سے ترکی کی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ یہ اختلاف ابھی تک قائم ہے اور کرد پیپلز پروٹیکشن کے یونٹوں سے متعلق معاملے میں انقرہ کو واشنگٹن کے ساتھ مشکلات کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں