یمن: باغیوں کے حملوں میں چھ ماہ میں 1146 شہری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں یمنی باغیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے 72 ہزار واقعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ الاصبحی کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے دوران باغیوں کی جانب سے 160 افراد کو اغواء کرنے کے بعد غائب کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں