حجاج کی راحت کے لیے محبت و شوق سے کوشاں ہیں: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز قصر ِ منی کے شاہی دفتر میں مملکت کے مفتی اعظم، علماء اور مشایخ ، صوبوں کے گورنروں، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مدعو کی گئی اعلی شخصیات ، وزراء، رواں سال حج میں شریک عسکری سیکٹروں کی قیادت کا استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا نے تمام ہم وطنوں اور حجاج کرام کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔ فوجی قیادت اور اہل کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اللہ کے مہمانوں کی میزبانی ہم سب کے لیے ایک بڑا شرف ہے اور ہم پوری محبت اور شوق کے ساتھ حجاج کرام کو راحت اور اطمینان فراہم کرنے کے راستے تلاش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے مناسک پوری سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کرسکیں۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ "آج کے دن ہم ان بہادر شہیدوں کو بھی یاد رکھیں گے جنہوں نے اپنے دین اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں ، اللہ رب العزت ان سب کی مغفرت فرمائے اور ان کو اعلی درجات عطا فرمائے ، ہمارے جو فرزند زخمی ہیں ان کو جلد شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ ہم اللہ عزوجل سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے اور اس پر امن و استحکام کی نعمت کو قائم و دائم فرمائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں