شاہ سلمان کا دورہ منیٰ، حجاج کرام کا فضائی معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے کل اتوار کو منیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حجاج کرام کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مناسک حج کی ادائی کا بھی فضائی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سعودی حکام نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کو حجاج کرام کو دی گئی سہولیات اور سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہیں بتایا گیا کہ حجاج کرام مکمل سہولت اور تحفظ کے ساتھ ایک سے دوسرے مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی ادارے حجاج کرام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

شاہ سلمان نے حجاج کرام کی نقل وحرکت کا جائزہ ایک ایسے وقت میں لیا ہے جب حجاج کل رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع تھے۔ دن کو میدان عرفات میں وقوف کے بعد نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ قصر ادا کرنے کے لیے حجاج کرانہ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ آج دس ذی الحج کو حاجی منیٰ لوٹیں گے جہاں وہ رمی جمرات، قربانی اور دیگر مناسک ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام کا قیام عیدالاضحیٰ کی صبح تک رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں