.

داعش سے تعلق، امریکا میں تین سال میں 110 مقدمات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 110 افراد کے خلاف وفاقی عدالتوں میں دولت اسلامی کہلانے والی تنظیم ’داعش‘ سے تعلق کے الزامات پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

امریکی وزارت انصاف کے معاون خصوصی جون کارلین نے ایک بیان میں بتایا کہ سنہ 2013ء سے اب تک امریکا کی عدالتوں میں 110 افراد کے خلاف داعش سے تعلقات کے الزامات میں فرد جرم عاید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2015ء میں 60 افراد کے خلاف امریکا میں داعش سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ کسی ایک سال میں اس نوعیت کے مقدمات کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔