امریکا: شیرخوار بچی کے قتل کے جُرم میں باپ کو قید کی سزا

باپ عورتوں سے دل لگی میں مصروف رہا، شیرخوار بیٹی کار میں دم گھٹنے سے جان سے گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی ریاست اریزونا میں ایک مقامی عدالت نے ایک 32 سالہ شخص کو اپنی بیٹی کی ناگہانی موت کے جرم میں چار سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اریزونا کے گرم ترین والےعلاقے ’فینکس‘ کے رہائشی 32 سالہ ڈینیل بی گرائے پر الزام ہے کہ اس نے ایک سال قبل اپنی تین ماہ کی شیرخوار بیٹی کارمیں سات گھنٹے تک بند رکھا تھا۔ جب اس نے کار کا دروازہ کھولا تو بچی شدید گرمی سے دم گھٹ کر موت کے مُنھ میں جا چکی تھی۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ڈینیل بی گرائے نے جب کار کا دروازہ کھولا تو کار کے اندر کا درجہ حرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تھا۔ یہ واقعہ ایک مقامی اسپتال کے بہت قریب پیش آیا تھا۔ ڈینیل نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا۔

امریکی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم پر اس کیس کے حوالے سے تین دیگر الزامات میں بھی فرد جرم عاید کی تھی۔ ڈینیل کےخلاف عاید فرد جرم میں اس پر ایک شیرخوار بچی کے حوالے سے انتہائی درجے کی غفلت برتنے ،سفاکیت کا مظاہرہ کرنے اور بچیوں کے معاملے میں بے پروائی برتنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ بچی کار میں زندگی موت کی کشمکش میں تھی اور اس کا باپ باہر عورتوں سے دل بہلائی کی باتوں میں مگن تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں